کراچی میں غیرت کے نام پر بیوی قتل، شوہر نے تھانے جا کر گرفتاری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے شوہر نے تھانے جا کر گرفتاری دے دی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شہرِ قائد کے علاقے گارڈن میں پیش آیا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کی جان لے لی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں غیرت کے نام پر قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیان کے مطابق اس نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ واقعے پر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم کو اپنی بیوی پر شک تھا جس کے باعث اس نے قتل کا ارتکاب کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا جن میں 24 سالہ انیسہ عباس اور 21 سالہ عروج عباس شامل تھیں۔ 

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ دونوں پاکستانی نژاد بہنوں کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔وہ دونوں اپنے پاکستانی شوہروں سے علیحدگی چاہتی تھیں۔ 

Related Posts