میری بلال سعید کے ساتھ موسیقی پر کام کی کوشش ناکام رہی۔آئمہ بیگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری بلال سعید کے ساتھ موسیقی پر کام کی کوشش ناکام رہی۔آئمہ بیگ
میری بلال سعید کے ساتھ موسیقی پر کام کی کوشش ناکام رہی۔آئمہ بیگ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میری بلال سعید کے ساتھ موسیقی پر کام کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ ہم دو پاگل (گلوکاروں کے) جوڑے نے کچھ موسیقی تخلیق کرنے کی کوشش کی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

اذان کا احترم، گلوکار ساحر علی بگا نے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

انسٹاگرام پیغام میں آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ موسیقی کی کوشش کے بعد ہم نے بلال سعید کے نئے موبائل فون سے کچھ تصویریں بنائیں اور ہماری ملاقات یہیں ختم ہوگئی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

دوسری جانب گلوکار بلال سعید کی جانب سے بھی اپنی آئمہ بیگ سے ملاقات اور ساتھ کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کچھ ایسا ہی پیغام دیا گیا۔

سوشل میڈیا پیغام میں بلال سعید نے کہا کہ ایسی تصاویر اس وقت سامنے آتی ہیں جب آپ کے پاس ریکارڈ کرنے کیلئے گانا ہو اور آپ اپنے نئے فون کا کیمرا دوست کو دکھانا چاہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)

واضح رہے کہ بلال سعید اور آئمہ بیگ نے پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں اپنے مختلف گیتوں سے مقام بنایا۔ انسٹاگرام پر بلال سعید کے 6 جبکہ آئمہ بیگ کے 39لاکھ فالوورز ہیں۔  

Related Posts