مذہبی پروگرام کے بعد عامر لیاقت متنازع شو بگ باس کی میزبانی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت حسین پاکستانی بگ باس شو کی میزبانی کیلئے تیار
عامر لیاقت حسین پاکستانی بگ باس شو کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین پاکستانی بگ باس شو کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، شوکا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق براہِ راست رمضان ٹرانسمیشن سے لے کر ٹیلی فلم میں اداکاری تک اور ٹی وی میزبانی سے لے کر سیاست کے میدان تک عامر لیاقت حسین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر میدان میں منوایا جو ایک نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہاج علی نے ٹی وی اسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

دبئی، فواد خان کی 40ویں سالگرہ کی تقریب میں شوبز شخصیات کی شرکت

فیس بک پر بول ٹی وی کی جانب سے 5روز قبل ریلیز کیے گئے ٹیزر کے مطابق عامر لیاقت حسین جس ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی ہامی بھر چکے ہیں، وہ بھارتی تئیلٹی شو بگ باس کے فارمیٹ پر مبنی ہے جس میں شرکاء کو ایک چھت تلے رہنا ہوتا ہے۔ 

بول کی جانب سے ریلیز کیے گئے ٹیزر میں عامر لیاقت حسین کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ شو کے شرکاء کو بول ہاؤس میں 1 ماہ گزارنا ہوگا اور تمام قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی جس کا انعام 1 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار سلمان خان بھی بگ باس نامی ایک ایسے ہی شو کی میزبانی میں تاحال مصروف ہیں جس کے شرکاء کو مخصوص مدت ایک ساتھ گزارنا ہوتی ہے۔ پہلے شو جیتنے والے کو 50 لاکھ ملتے تھے، بعد ازاں یہ انعام 1 کروڑ کردیا گیا۔ 

Related Posts