پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ پریشان کن ملکی سیاسی صورتحال کے برعکس 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تاجروں نے مثبت رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھی جس سے 417 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 37000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا مہنگا ہوگیا، 60 روپے فی کلو پر فروخت جاری
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کے وسط تک کے ایس ای 100 انڈیکس 37 ہزار 183 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پوائنٹس پر ہوا۔
مزید پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 800پوائنٹس کا اضافہ