سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ30برس کے دوران بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں شہیدہونے والے 95,469 شہریوں میں 2,337خواتین شامل ہیں ۔
خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عا لمی دن کے موقع پرآج کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 11,175خواتین کی عصمت دری کی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور 1989 سے اب تک 22،910خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے بھارتی فوجیوںکی طرف سے کشمیری خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیرمیں مردوں کو جبری طورپر لاپتہ کئے جانے کے واقعات کی وجہ سے لاپتہ افراد کی مائوں ، بہنوں ، بیویوں اور بیٹیوں کے طور پرخواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا