اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2 مریض کے انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے دونوں مریضوں کا تعلق کراچی سے تھا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 12 April 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,881
Positive Cases: 40
Positivity %: 1.03%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 18
(shared by NCOC-NIH)— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 11, 2023
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ناخنوں سے صحت کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوسکتا ہے؟
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 40 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.03 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے 2 مریض انتقال کرگیا جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔