لاہورمیں چوبرجی کے قریب رکشے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا چوبرجی کے علاقے میں ایک رکشے میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ،جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی موٹرسائیکل بھی مکمل طور پرتباہ ہوگئی،، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے بال بیرنگ ملے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق رکشے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں ڈیڑھ سے 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جب کہ دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ بھی ملےہیں۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: ڈبل روڈ پرنادراآفس کے قریب بم دھماکا،ایک پولیس اہلکار شہید