رحمان ملک کاآصف علی زرداری کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

former president of pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جسم میں پلیٹلیٹس کی مقدارتیزی سے گر رہی ہے جو جان لیوا ہوسکتے ہیں۔

ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ آصف علی زرداری پاکستان کے متفقہ طور پر منتخب صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آصف علی زرداری کیساتھ غیرمناسب، غیر جمہوری و قابل مذمت سلوک روا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں : آصف زرداری سے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات: اہم سیاسی امور پر مشاورت

انہوں نے کہاکہ جیل انتظامیہ کاسینیٹ کمیٹی داخلہ کو جمع رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جسم میں پلیٹلیٹس کی مقدارتیزی سے گر رہی ہے جو جان لیوا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئین و قانون کے روسے ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا علاج کسی بھی معالج و بیرون ملک سے کرے۔انہوں نے کہاکہ سابق آصف علی زرداری کو جہاں سے وہ چاہے علاج سے نہ روکا جائے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی تیزی سے بگڑتی صحت کیوجہ سے انکے خاندان و پارٹی کارکنان میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو خدانخواستہ کچھ ہوگیا تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سابق صدر کو دوران تفتیش جیل میں رکھنے سے مملکت پاکستان کی ساکھ دنیا بھر میں مجروح ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی نمائندوں و وزراء کو دعوت دیتا ہوں کہ انتقامی کاروائی کی بجائے قانون کی بالادستی پر غور کرے۔

انہوں نے کہاکہ قانون میں ضروری ترامیم کی جائے کہ احتساب بلا امتیاز ہو و سیاسی قائدین کو دوران تفتیش جیل میں نہ رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بحیثیت انسان و وزیراعظم سوچنا چاہیے کہ اپنے سیاسی مخالفین کیساتھ مناسب رویہ اختیار کرے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کسی بھی وقت زوال پذیر ہوسکتا ہے اسکو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ آج یہی کیسز اگر عمران خان جھیل رہے ہوتے و آصف علی زرداری اقتدار میں ہوتے تو اسکے ساتھ سلوک پارلیمانی ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو محض الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا جارہا ہے، سعید غنی

انہوں نے کہاکہ کئی سیاسی شخصیات جنکے خلاف الزامات ہیں انکا ٹرائل جیل کے باہر ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں بلکہ زیرتفتیش ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے ادوار میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 12 سال جیل میں رکھا مگر کوئی الزام ثابت نہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کے جیل میں ضائع کئے گئے 12 سالوں کا ازالہ کون کریگا؟۔

انہوں نے کہاکہ جرم ثابت نہ ہونے تک زیرتفتیش کسی بھی سیاسی قائد کو جیل میں نہ رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کے مدنظر اے پی سی بلائے۔انہوں نے کہاکہ اجتماعی سوچ و مشورہ ہی ملک کو ان حالات سے نکال سکتا ہے نہ کہ سیاسی انتقام۔

Related Posts