پاکستان کی مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق ہفتہ 24 اکتوبر 2026 کو 24 قیراطکا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 966 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 686 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 858 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 22 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 995 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت بھی 7 سینٹ کم ہوکر 53.80 ڈالر ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








