آن لائن ویڈیوز سے ڈالر کمانے کا خواب چکنا چور، یوٹیوب نے سخت شرائط نافذ کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

یوٹیوب
(فوٹو: آن لائن)

یوٹیوب نے کونٹینٹ کرئیٹرز کا اپنی ویڈیوز شیئر کرکے ڈالرز کمانے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے سخت شرائط نافذ کردی ہیں۔ویڈیو پلیٹ فارم نے  4000 کی بجائے 8000 گھنٹوں کے واچ ٹائم کی شرط رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے نئے کرئیٹرز کیلئے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط مزید سخت کرتے ہوئے یوٹیوب پارٹنرپروگرام میں شامل ہو کر اشتہارات حاصل کرنے اور یوٹیوب پریمیم سے کمانے کیلئے پہلے کے مقابلے میں زیادہ واچ آورز کی شرائط رکھیں جبکہ شرائط کا نفاذ یکم فروری 2027 سے ہوگا۔

گوگل کی ملکیت یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت نئے کرئیٹرز کو 365روز میں 8 ہزار گھنٹوں کے اہل واچ ٹائم یا گزشتہ 90روز میں 2 کروڑ اہل یوٹیوب شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب پروگرام میں شمولیت کیلئے صرف 4 ہزار واچ آورز یا ایک کروڑ شارٹس ویوز کی شرائط رکھی گئی تھیں۔

تاہم یوٹیوب کی جانب سے کم از کم سبسکرائبرز کی تعداد میں کوئی تبیدلی نہیں کی گئی۔ نئے کرئیٹرز بدستور یوٹیوب پارٹنر پروگرام کیلئے کم از کم 1000سبسکرائبرز سے مونیٹائزیشن کے اہل بن سکیں گے۔ واضح رہے کہ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد کرئیٹرز پہلے ہی ڈالرز کما رہے ہیں۔

Related Posts