سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکا! فی تولہ 2400 روپے مہنگا، جانیں تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں آج بھی ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافے سے4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1 ہزار 887 روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 316 روپے ہوگئی۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں ایک تولہ چاندی 62 روپے اضافے سے 6 ہزار 965 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 53 روپے بڑھ کر 5 ہزار 971 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور ریٹ شیٹ کے مطابق عالمی سطح پر سونا 4 ہزار 373 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 64.86 ڈالر فی اونس پر رہی۔

واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں عالمی نرخ، انٹربینک ایکسچینج ریٹ اور دیگر مارکیٹ عوامل کے مطابق روزانہ تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

Related Posts