حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی قید میں یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، تہاڑ جیل کے اسپتال منتقل
بھارتی قید میں یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، تہاڑ جیل کے اسپتال منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد سرینگر کے لال چوک میں مظاہرے پھوٹ پڑے، سرینگر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنماء کو 19 مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا، محمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں طویل عرصے سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے یاسین ملک پر دس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں یاسین ملک کے گھر کے باہر قابض بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ

کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کے گھر میں رشتہ دار اور ان کے چاہنے والے جمع، گھر کے باہر ”یاسین ہم تمہارے ساتھ ہیں ” کے نعرے لگائے گئے، یاسین ملک کی بہن کھڑکی پر قرآن پاک کی تلاوت کرتی نظر آئیں۔

Related Posts