یشما گل بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریویو اٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اداکارہ یشما گل سے ٹی وی شو کے دوران کنگ بابر اعظم پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے ساتھی مہمان کو کھری کھری سنا دی۔

اداکارہ یشما گل کا ایک پرانا انٹرویو کلپ ان دنوں خوب سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں یشما کھل کر بابر اعظم کی حمایت کرتی نظر آ رہی ہیں۔

دورانِ شو ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ بابر اعظم کو کیا صلاح دینا چاہیں گی، اس سوال پر یشما نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ تو نمبر ون بیٹر ہیں، انہیں صلاح کی کوئی ضرورت نہیں، یہ بات سنتے ہی شو میں شریک ایک مہمان نے کہا کہ نہیں یشما انہیں صلاح کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سینچریاں تو بناتے ہیں پر ان کے رنز پاکستان ٹیم کے کام نہیں آتے اور ٹیم میچ ہار جاتی ہے۔

بابر اعظم کی برائی سنتے ہی یشما نے ترنت جواب دیا کہ بابر نے ہمارے دل جیت لیے ہیں، وہ اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کو میچ جتوائیں۔

اس موقع پر میزبان نے مداخلت کرتے ہوئے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائیں ان تک پہنچائیں اور مشورہ دیا کہ وہ ہر طرح کی سیاست سے خود کو دور رکھیں اور اپنے کام پر توجہ دیتےہوئے اپنی پرفارمنس دیتے جائیں۔

Related Posts