اظہارِ یکجہتی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hurriyat leaders urges Kashmiri people to observe Black Day on Aug 5

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آج مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں جس کے دوران ریلیاں، جلسے جلوس اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالخلافوں میں مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنے گھروں سے نکل کر غاصب بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہوگی جبکہ صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب موجود مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر کوملانے والے پلوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے نافذ کردہ بد ترین کرفیو کو 6 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے جبکہ مظلوم کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔ مسئلۂ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی تاریخ کے بد ترین کرفیو کا آج 185واں روز ہے جس کے دوران غاصب بھارت کی نریندر مودی حکومت کا ظلم ستم جاری ہے۔ 

جموں و کشمیر پر اگست سے متنازعہ آئینی حیثیت کا قانون مسلط کردیا گیا جس کے بعد سے کرفیو مسلسل نافذ ہے جس کے دوران مظلوم کشمیریوں کی نقل و حرکت اور رابطوں پر عائد پابندیاں آج بھی جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 185واں روز: مودی حکومت کا ظلم و ستم جاری

Related Posts