پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ماحولیات آج منایا جارہا ہے، جس کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں، تحفظِ ماحول اور آلودگی کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے گا۔ 

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے تحت ہر سال 5 جون کے روز ماحولیات کا عالمی دن منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔دن منانے کا آغاز سن 1974ء میں ہوا۔ رواں برس اِس دن کا عنوان تصور، تخلیق اور فطری ماحول کی بحالی رکھا گیا ہے۔ 

اقوامِ متحدہ کے مطابق دُنیا بھر میں فضائی، آبی اور زمینی آلودگی کے مضر اثرات، سانس کے مسائل اور نت نئی بیماریاں عالمِ انسانیت کو فکر کی دعوت دے رہی ہیں۔ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ماحولیات کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر میں مختلف تقاریب، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا جن میں عالمی برادری کے سامنے گرین ہاؤس افیکٹ اور دیگر اہم ماحولیاتی مسائل کے حل پر توجہ دینے کے مطالبات رکھے جائیں گے۔

رواں برس عالمی یومِ ماحولیات کی مرکزی تقریب کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت دیگر اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ 

اس حوالے سے گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدقسمتی سے ان 10 ممالک میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہماری کاوشوں کی تعریف دنیا بھر میں ہوئی، وزیر اعظم

Related Posts