رات کے وقت زمین سے خارج ہونے والی حرارت کو بجلی میں بدلنے کا حیرت انگیز نظام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رات کے وقت زمین سے خارج ہونے والی حرارت کو بجلی میں بدلنے کا حیرت انگیز نظام
رات کے وقت زمین سے خارج ہونے والی حرارت کو بجلی میں بدلنے کا حیرت انگیز نظام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

  سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے رات کے وقت زمین سے خارج ہونے والی حرارت کو بجلی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 لاس اینجلس کی  یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ڈاکٹر آسوتھ رامن اور ان کے ساتھیوں نے دُنیا کے ایک ارب سے زائد بجلی سے محروم افراد کی سہولت کے لیے حرارت کو بجلی میں تبدیل کرنے کا ایسا نظام بنایا ہے جس سے موبائل فون اور ایل ای ڈی لائٹس کو روشن کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائنوسار کے زمانے کے سب سے بڑے پرندے کے فاسلز دریافت کر لیے گئے

سائنسدانوں کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں تھرمو الیکٹرک اثر سے بجلی پیدا کی کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح حرارت پیدا کرنے والے دیگر ذرائع، مثلاً کارخانوں کے حرارتی پلانٹ ، بوائلرز، گاڑیوں کے ایگزاسٹ اور فریج اور ٹی وی کی گرمی سے بھی کام لیا جاسکتا ہے۔ اس طریقے کو ریڈی ایٹو اسکائی کولنگ کہا جاتا ہے جس کے ذریعے بجلی  قابلِ قدر مقدار میں بنائی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر آسوتھ رامن اور ان کی ٹیم کے مطابق گرم علاقوں میں بجلی کی پیداوار بہت آسانی سے دسیوں گنا تک بڑھائی جاسکتی ہے جس سے موبائل فون اور ایل ای ڈی لائٹس کے علاوہ دیگر برقی آلات کو چلانے کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔

پسماندہ ممالک میں حرارت کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا یہ نظام کسی نعمت سے کم نہیں، تاہم فی الحال یہ نظام امریکا میں تجرباتی بنیادوں پر دستیاب ہے۔ ڈاکٹر آسوتھ اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس کی کمرشل پیداوار شروع کردی جائے گی اور بہت جلد یہ نظام ہر جگہ دستیاب ہوگا۔ 

مزید پڑھیں: خطِ استوا کے قریبی ساحلوں کا زرد کیکڑا شور مچانے کے لیے دو طریقے استعمال کرسکتا ہے

Related Posts