فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا! چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی؛ تازہ ریٹس سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: ٹیک جوس)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق جمعرات 22 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2 ہزار 358 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 153 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی تولہ چاندی 121 روپے کم ہوکر 6 ہزار 86 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 104 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 217 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 90 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت ایک ڈالر 21 سینٹ کم ہوکر 56.08 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts