کراچی کے مختلف علاقوں میں آج جمعہ 23 اکتوبر 2026 کو مرمت کے کاموں کے باعث مسلسل 10 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر بجلی کی بندش کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں جن میں بعض علاقوں میں صبح 8 بجے سے جبکہ دیگر علاقوں میں صبح 11 بجے کے بعد بجلی بند ہونے کا وقت درج ہے۔
شیڈول کے مطابق 12ویں لین سی ہار، آرمی ہاؤسنگ-5، بابا ولایت، بنوڈی، بیچ ویو، برٹن روڈ، کینٹ پمپنگ، کوسٹل اسٹریٹ، کراؤن سنیما، دانش فارم آر ایم یو پلس کیپ، ڈیسنٹ گارڈن، ، ایجوکیشن سینٹر، ایمبیسی ولا، ایف ساؤتھ، فیض مری آر ایم یو، فاؤنڈیشن انجینئرنگ، فروٹ منڈی، گلوبل سٹی، گلوب سینٹر اور گراموفون کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔
اسی طرح گلشن ویو، حاجی پیر محمد روڈ آر ایم یو، انٹرنیشنل گم، اسلامیہ کالونی، کے ڈی اے ایمپلائی سوسائٹی، کورنگی ٹیلی فون ایکسچینج نمبر 03، کورنگی روڈ (ڈیفنس-8)، لی مارکیٹ پمپ آر ایم یو، مچھی میانی، روپالی آر ایم یو، سیفرون انجینئرنگ، ساکران، شالیمار آئس، تقی سینٹر ، طارق بن زیاد اور ٹرک اسٹینڈ کے صارفین بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
بجلی کی بندش کے اوقات
جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 8 بجے سے شام 5 بجے، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے، صبح 10 بجے سے شام 5 بجے اور دیگر مقررہ اوقات میں ہوگی۔ بعض فیڈرز کے لیے بندش کا وقت رات 9 بجے یا 10 بجے تک بھی درج کیا گیا ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بجلی کی بندش سے متعلق اپنے علاقے کے مخصوص فیڈر اور اوقات کی تصدیق کے لیے کے الیکٹرک سے رابطہ کریں۔ مرمتی کام یا دیگر وجوہات کی بنا پر شیڈول میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








