غذائی علاج کے ذریعے 7 پریشان کن جسمانی مسائل کا حل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غذائی علاج کے ذریعے 7 پریشان کن جسمانی مسائل کا حل
غذائی علاج کے ذریعے 7 پریشان کن جسمانی مسائل کا حل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض سبزیاں ،پھل  اور خشک میوہ جات جسمانی تکالیف یا بیماریوں کے علاج کے لیے دواؤں سے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے ہی 7 مسائل کے حل کے لیے پھلوں اور سبزیوں سے کن کن طریقوں سے مدد لی جاسکتی ہے، آئیے دیکھتے ہیں:

Image result for cancer in pancreas

آنتوں کے کینسر کے لیے

آنتوں کا کینسر بہت خطرناک مرض ہے اور اس کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ ایک بار جانے کے بعد یہ واپس بھی آسکتا ہے، لیکن اخروٹ ایک ایسا پھل ہے جس کو کھانے سے آنتوں کے کینسر کے خدشات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ہفتے میں 14 اخروٹ کھانےسے مرض دوبارہ لوٹنے کاخدشہ 44 فیصد کم کیا جاسکتا ہے۔

Image result for food supplement

غذائی سپلیمنٹ

وٹامن اے، بی، سی ڈی اور ای کے حصول کے لیے سرخ شملہ مرچ، پالک، دالیں، لوبیا، مشروم، انڈے اور گاجروں کا استعمال بے حد مفید پایا گیا ہے۔ ان کی مدد سے دواؤں کے ذریعے لیے گئے غذائی سپلیمنٹ سے زیادہ وٹامن حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Image result for Blood Creation

خون پیدا کرنے کے لیے 

سرخ رنگت کے حامل پھل اور سبزیاں خون پیدا کرکے صحت کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ سبزیوں میں گاجر اور چقندر جبکہ پھلوں میں سیب، انار اور تربوز کے استعمال سے خون وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جس کی مدد سے بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔ 

Image result for Vision Clarity

نظر کی تیزی کے لیے 

سونف  اور بادام کا استعمال نظر کے لیے بے حد مفید پایا گیا ہے۔ اگر نظر کمزور ہے یا دھندلا دکھائی دیتا ہے۔ دور یا قریب سے لکھی گئی عبارت کو پڑھنے میں مشکل یا تصاویر دیکھنے میں دقت ہوتی ہو تو سات بادام پیس کر آدھا آدھا چمچ سونف اور مصری کے ساتھ روزانہ استعمال کریں۔ اس سے نظر بہت جلد بہتر ہوگی ۔ 

Image result for Weight Loss

وزن کم کرنے کے لیے 

اگر وزن زیادہ ہوجائے تو اس سے بڑی پریشانی کی بات کوئی نہیں ہے، کیونکہ موٹاپا اوّل تو خود کسی بیماری سے کم نہیں ہے۔ انسان چلنے پھرنے میں دقت محسوس کرتا ہے اور خود اپنا بوجھ بھی اٹھانے کے لائق نہیں رہتا۔ اس کے لیے پسی ہوئی کلونجی آدھا چمچ ایک گلاس پانی میں اُبال لیں اور صبح و شام استعمال کریں۔ ایک گلاس پانی میں کلونجی کے تیل کے چار پانچ قطرے اور لیموں کا رس ڈال کر صبح و شام ایک مہینہ استعمال کریں۔ اس سے موٹاپے میں واضح فرق محسوس ہوگا۔ 

Image result for Cough

نزلہ زکام اور کھانسی کے لیے 

ملٹھی کا استعمال کھانسی کے خلاف زود اثر پایا گیا ہے۔ نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات کے لیے ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسنے سے افاقہ اور آرام ملتا ہے۔ اس سے گلا صاف ہوتا ہے اور کھانسی سے ہونے والی شدید کوفت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ 

Image result for Injury

زخم اور سوجن کے لیے 

اکثر ہم زخموں سے آرام کے لیے طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض زخم اتنی جلدی ٹھیک نہیں ہوتے اور سوج کر مزید تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ سوجن سے بچاؤ کے لیے اگر آپ پیاز کو جلا کر اس میں ہلدی کی آمیزش سے ایک لیپ تیار کرلیں اور اسے زخم پر لگائیں تو بہت جلد افاقہ ہوتا ہے۔

Related Posts