سستی انسولین کی فراہمی کے لیے عالمی ادارۂ صحت کا منظّم منصوبہ منظر عام پر آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Number of people infected with COVID-19 globally exceeds 179,000: WHO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سستی انسولین کی فراہمی کے لیے عالمی ادارۂ صحت نے ایک منظم منصوبے کا اعلان کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے ایسے مریضوں کے لیے انسولین کی قیمتیں کم کی جائیں جنہیں مہنگائی کا سامنا ہے۔

انسولین کی سستی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سربراہ ڈبلیو ایچ او  ڈاکٹر ایمر کک نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ انسولین کی قلت کے باعث مریضوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سربراہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر ایمر کک نے کہا کہ انسولین کی قیمتیں کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کی خدمات کمپنیوں کے لیے حاضر ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس دن کی مناسبت سے13 نومبر کو کراچی سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنیوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts