کترینہ اور وکی کوشل میں سے زیادہ دولت مند کون؟مداح حیران رہ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کترینہ اور وکی کوشل میں سے زیادہ دولت مند کون؟مداح حیران رہ گئے
کترینہ اور وکی کوشل میں سے زیادہ دولت مند کون؟مداح حیران رہ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی جلد شادی ہونے والی ہے، دونوں کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔

کترینہ کیف اپنے ہونیوالے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں، اس کیساتھ ساتھ دیگر کئی معاملات میں بھی وہ وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کیلئے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے۔

شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو پیدا ہوئیں جب کہ وکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے۔ اس طرح کترینہ کیف اپنے ہونیوالے شوہر سے تقریباً 5 سال بڑی ہیں۔

یہی نہیں، کترینہ جائیداد، آمدنی اور گاڑی کے معاملے میں بھی وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے جبکہ وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

کترینہ کیف تقریباً بھارتی 200 کروڑ روپے کی مالک ہیں جب کہ وکی کوشل کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔کترینہ کیف کی کار کلیکشن کی بات کریں تو ان کے پاس 4 مہنگی کاریں ہیں جن میں لینڈ روور، رینج روور ووگ کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے۔ Audi Q7 کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کو اپنی اداکاری میں بہتری لانا ہوگی۔علی سفینہ

مرسڈیز ML 350 کی قیمت 80 لاکھ روپے اور Audi Q5 کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔ وکی کوشل کے پاس 3 کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز GLC کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ہے۔ Volkswagen Tiguan کی قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے اور BMW X5 کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے۔

Related Posts