حکومت کے اختتام پر ملک چھوڑنے والی بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کے اختتام پر ملک چھوڑنے والی بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کون ہیں؟
حکومت کے اختتام پر ملک چھوڑنے والی بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کون ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گزشتہ روز یہ حقیقت سامنے آئی کہ حکومت تحلیل ہوتے ہی بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئی ہیں۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے پہلی شادی جمائمہ خان سے کی، دوسری اینکر پرسن ریحام خان سے جبکہ تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کی جو مبینہ طور پر ان کی پیرنی کہلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر دوسرے حملے میں 3افراد زخمی

فرح خان پر رشوت کا الزام

نجی ٹی وی کے مطابق فرح خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی بیرون ملک روانہ ہونا شروع کر دیا ہے۔قبل ازیں فرح خان پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 

پی ٹی آئی  ذرائع کے مطابق فرح خان اتوار کو دبئی کے لیے روانہ ہوئیں، مریم نواز نے فرح خان پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر پیسے لیکر کرانے کا الزام لگایاتھا جبکہ حکومت تحلیل ہونے کے بعد فرح خان 3اپریل کو دبئی روانہ ہوئیں۔

فرح خان کون ہیں؟

فرح خان کہلانے والی بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کا اصل نام فرحت شہزادی ہے۔ ان کے خاوند احسن جمیل 31مارچ کو امریکہ گئے تھے، جو اب دبئی میں موجود ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے حال ہی میں متعدد بار فرح خان پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

حکومت کا ردِ عمل

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سابق معاونِ خصوصی شہباز گل نے کرپشن کے الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو جب خاتونِ اول پر تنقید کا راستہ نہیں ملا تو دوست کو بنیاد بنا کر الزام تراشی کی جارہی ہے۔ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں۔ 

رشوت کا الزام درست یا غلط؟

بشریٰ بی بی وزیر اعظم کی خاتونِ اول ہونے کے حوالے سے تحریکِ انصاف کے کارکنان کی آنکھوں کا تارہ بنی رہیں، یہی صورتحال ریحام خان کے ساتھ بھی تھی جب تک کہ ان کی وزیر اعظم کے ساتھ علیحدگی نہیں ہو گئی۔ بعد ازاں ان پر الزام تراشی بھی ہوئی۔

تحریکِ انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد معاونینِ خصوصی کی فوج پر بھی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے۔ تحریکِ انصاف کے دور میں جتنے قرضے لیے گئے، حکومت کی معاشی محاذ پر کارکردگی اسی اعتبار سے اتنی جاندار نظر نہیں آئی۔

ایسے میں فرح خان کے خلاف بشریٰ بی بی کی قریبی دوست ہونے کے باعث تحقیقات نہیں کی گئیں جبکہ بدعنوانی کے الزامات پر آصف زرداری، شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنما پیشیاں بھگتتے نظر آئے جبکہ الزامات پر تحقیقات حکومت کا فرض بنتا تھا۔ 

Related Posts