علی امین گنڈاپور کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہونے والے امیدوار علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے نامزد کر دیا ہے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے این اے 44 ڈی آئی خان سے 93443 ووٹ حاصل کر کے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔

علی امین گنڈا پور کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور ان کے والد ریٹائرڈ میجر امین اللہ گنڈا پور معروف شخصیت ہیں جو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نگراں کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کے چھوٹے بھائی فیصل امین گنڈا پور 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہو کر خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات بنے تھے جبکہ دوسرے بھائی عمر امین گنڈا پور ڈی آئی خان شہر کے میئر ہیں۔ 

گنڈا پور کا سیاسی کیرئیر 

علی امین گنڈاپور 2013 میں پہلی بار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی کے 64 ڈی آئی خان سے کامیاب ہو کر صوبائی کابینہ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے سابق وزیر اعلٰی پرویز خٹک کی حکومت میں بطور صوبائی وزیر مال کے طور عہدہ سنبھالا۔

سنہ 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑے اور این اے 38 ڈی آئی خان سے جیت گئے۔ علی امین گنڈا پور کو 5 اکتوبر 2018 کو امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اپنی شعلہ بیانی اور جذباتی انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اسلام آباد آزادی مارچ ہو یا لاہور زمان پارک پر پولیس کی چڑھائی، علی امین گنڈا پور اپنے کارکنوں کے ہمراہ سیسہ پلائی دیوار بن کر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔

کیسز  

انہوں نے اپنے قائد عمران خان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ اسی لیے وہ عمران خان کے بااعتماد ورکرز میں شمار ہوتے ہیں، تاہم نو مئی واقعات سے متعلق کیسز کے باعث وہ تاحال روپوش ہیں، یہاں تک کہ وہ الیکشن مہم میں بھی نظر نہیں آئے۔

 ذرائع کے مطابق حال ہی میں انتقال کرنے والے ان کے والد نے الیکشن میں مقتدر حلقوں کو یقین دلایا کہ علی امین کے رویے میں بہت تبدیلی آئی ہے، جس کے بعد ہی ان کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

Related Posts