نیویارک سپر مارکیٹ میں نسل پرست مسلح نوجوان کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک سپر مارکیٹ میں نسل پرست مسلح نوجوان کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک
نیویارک سپر مارکیٹ میں نسل پرست مسلح نوجوان کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا کے اہم شہر نیو یارک کی سپر مارکیٹ میں مبینہ نسل پرست مسلح نوجوان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ نسل پرستانہ پرتشدد کارروائی کا نتیجہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نیو یارک کی بفیلو سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں فوجی یو نیفارم میں ملبوس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جی 7 ممالک کا روس پر معاشی دباؤ جاری رکھنے کا فیصلہ

ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ مسلح نوجوان نے فائرنگ کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کردیا۔

این وائی پی ڈی (نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ) نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ ملزم پیٹن ایس گینڈرون کونکلن کو گرفتار کر لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جو نسل پرستی کا نتیجہ ہے۔

رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سفید فام شخص نے نیو یارک کی سیاہ فام آبادی کو نشانہ بنایا۔واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts