جی 7 ممالک کا گندم بحران پر قابو پانے کیلئے روس پر معاشی دباؤ جاری رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جی 7 ممالک کا گندم بحران پر قابو پانے کیلئے روس پر معاشی دباؤ جاری رکھنے کا فیصلہ
جی 7 ممالک کا گندم بحران پر قابو پانے کیلئے روس پر معاشی دباؤ جاری رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویسن ہاس: جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے گندم کے عالمی بحران پر قابو پانے کیلئے روس پر معاشی دباؤ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی 7 ممالک وزرائے خارجہ گروپ کا اجلاس ہوا جس کے دوران روس کو اقتصادی و سیاسی طور پر تنہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ نے گندم کی جنگ سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر مقرر 

جی 7 ممالک وزرائے خارجہ کا اجلاس ویسن ہاسن کے بالٹک سمندری تفریحی مقام پر ہوا جس میں برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی یونین کے سفارت کار شریک ہوئے۔

وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران جی 7 کے حکام اور یورپی یونین کے سینئر سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ جب تک ضروری ہو، یوکرین کی فوجی و دفاعی امداد جاری رکھیں گے۔ روس کی جانب سے غلط معلومات سے بھی نمٹا جائے گا۔

اس دوران چین پر زور دیا گیا کہ وہ روس کی مدد سے باز رہے۔ جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان کے مطابق چین کو روسی جنگ کا جواز پیش کرنا ہوگا۔ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران یوکرین جنگ کا ذمہ دار روسی صدر کو قرار دیا گیا۔

Related Posts