پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم کس پوزیشن پر؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور لاہورقلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 13 میچز ایکشن سے بھرپور رہے، ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے 5 میچز میں سے 4 میچز میں فتح اپنے نام کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری پوزیشن ہے اور اب تک 4 میچز کھیلے جن میں سے 3 میں جیت اپنے نام کی۔

اسی طرح 3 میں سے 2 میچز میں فتح اور بہتر رن ریٹ پر لاہور قلندرز کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے جبکہ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد کے ہاتھوں کوئٹہ کو بڑے مارجن سے شکست

پچھلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن پرفارمنس جاری ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک 5،5 میچ کھیلے اور صرف ایک ایک میچ ہی جیت سکیں۔

اگر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کی بات کی جائے تو ملتان سلطان کے محمد رضوان نے رنز کے انبار لگائے، انہوں نے ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی بدولت 329 رنز بنائے۔

دوسری جانب سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں بھی ملتان سلطانز کے بولر احسان اللہ نے دھوم مچائی اور 5 میچوں میں 12 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Related Posts