کیا ”تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا“ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور کریتی سینون کی نئی فلم ”تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا“ ایک ایسی پیشکش ہے جس کا مداحوں کو کافی عرصے سے انتظار رہا۔ 

رواں ماہ 9فروری کے روز سینما گھروں کی زینت بننے والی شاہد کپور اور کریتی سینون کی فلم ”تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا“ عوامی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی تفصیلات

امیت جوشی اور ارادھنا شاہ کی ہدایات میں فلم کی کہانی میں اس کا مرکزی کردار جو شاہد کپور نبھا رہے ہیں، اس کا نام آریان ہے جو  آفس ٹور پر امریکا جا پہنچتا ہے تاہم سفر کے نتیجے میں اس کی ملاقات کریتی سینون سے ہوتی ہے۔

فلمسازوں کی زبان میں آفس ٹور کے دوران آریان کی ملاقات ایک خوبصورت لڑکی سے ہوتی ہےاور وہ سر سے لے کر پاؤں تک اس کی محبت میں کھو جاتا ہے، لیکن محبت کا یہ سفر لاحاصل رہتا ہے کیونکہ خاتون ایک روبوٹ ہوتی ہے۔

فلمسازوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی بالی ووڈ فلم میں روبوٹ سے محبت کا یہ تصورنسبتاً نیا ہے جبکہ روبوٹ خاتون کا نام سفرا رکھا گیا ہے۔ اس دوران مرکزی کردار آریان اپنی محبت کو زندہ رکھنے کیلئے متعدد چیلنجز کا سامنا کرتا ہے۔

کاسٹ

مرکزی فنکارہ کریتی سینون اور شاہد کپور کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں ماضی کی خوبرو ہیروئن ڈمپل کپاڈیا، دھرمیندر، راجیش بیدی، راجیش کمار اور اشیش ورما جیسے منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں۔

عوامی ردِ عمل

سیکنک رپورٹس کے مطابق فلم نے اپنی ایڈوانس بکنگ سے ہی 2 لاکھ 54 ہزار ڈالرز کا بزنس کر لیا تھا اور ملک بھر میں پہلے ہی روز کی نمائش کے دوران فلم  کے 96 ہزار 571 ٹکٹس فروخت ہوئے۔

نیٹ فلکس یاایمازون پرائم؟

او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے مداحوں کیلئے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ”تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا“ کس پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی؟ تو فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آسکی، تاہم یہ واضح ہے کہ فلم ایمازون پرائم پر نشر کی جائے گی۔

Related Posts