پاکستانیوں کی پسندیدہ معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ نے پاکستان میں توسیع کی تصدیق کر دی ہے، جس کے تحت ملک میں پہلی برانچز جلد کھولی جائیں گی۔
وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ سال مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد توسیعی عمل حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
وزارت کے مطابق البیک کی پاکستان آمد سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
گوادر میں پاکستان کا پہلا گدھوں کا قصاب خانہ قائم، دلچسپ رپورٹ
اس پیش رفت کا اعلان وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی سعودی کمپنی البیک کے مالک رامی ابو غزالہ سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں البیک نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے ساتھ ایک مفاہتمی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد پاکستان میں البیک ریسٹورنٹس کے قیام اور آپریشنز کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
وزارت کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر کو البیک کے آپریشنز کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہوں نے فاسٹ فوڈ چین میں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین سے بھی ملاقات کی۔
جام کمال خان نے سعودی کمپنیوں میں پاکستانی کارکنوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ البیک کی پاکستان آمد سے ملک کی فاسٹ فوڈ انڈسٹری اور صارفین کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔