اروشی روٹیلا کے نئے عالیشان گھر میں کیا خصوصیت ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اروشی روٹیلا کے نئے عالیشان گھر میں کیا خصوصیت ہے؟
اروشی روٹیلا کے نئے عالیشان گھر میں کیا خصوصیت ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا جو ماضی قریب میں نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہیں، اب ایک بار پھر اپنے عالیشان گھر کے باعث میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ اروشی نے حال ہی میں اپنے عالیشان بنگلے میں سکونت اختیار کی ہے، جس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اس کی قیمت 190 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

بھارتی اداکارہ کا یہ عالیشان 4 منزلوں پر تعمیر کردہ بنگلہ ممبئی کے وسط میں واقع ہے، ایک طرف کلاسیکل طرز کا ایکسٹیریئر جہاں لوگوں کی توجہ کا باعث ہے وہیں متاثر کن انٹیریئر بھی رہائش گاہ میں آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بنگلے کی خصوصیات میں ایک خوبصورت طرز پر تعمیر گارڈن، پرائیوٹ جم، انٹیریئر ڈیکوریشن اور یش چوپڑا کے گھر سے جڑا آنگن شامل ہیں،جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:اروشی روٹیلا راضی ہیں تو شادی کیلئے تیار ہوں، نسیم شاہ کا انڈین اداکارہ کیلئے دلچسپ پیغام

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اروشی نے اپنے عالیشان گھر کی چند تصاویر اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کی ہیں، جس میں گھر کی دیواروں پر آویزاں قیمتی فن پارے مکین کی عیش وعشرت بھری زندگی کی عکاسی کررہے ہیں۔

Related Posts