کراچی میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار 14 افراد کو رہا کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ سید اعجاز شاہ کی جانب سے تھری ایم پی او کے تحت زیر حراست 14 افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 14 افراد کو رہا کرنے کے الگ الگ احکامات جاری کیے گئے، ان افراد کو سڑکیں بلاک کرنے، امن و امان میں خلل ڈالنے پر مختلف اضلاع سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:امیر بخش بھٹو کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

تھری ایم پی او کے تحت رہا ہونے افراد میں آصف کامران، محمد عثمان، سید فرخ شاہ، سلمان محمدی، وقاص، زید حسین، احمد، منصف علی، عبدالباسط، کمال الدین، محمد فیصل، ایم فاروق، مونا اور فوزیہ صدیقی شامل ہیں۔