کراچی میں سحر اور افطار کی ٹائمنگ کیا ہوگی، نقشہ ملاحظہ کیجئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں افطار کا اجتماعی اہتمام عام سی بات ہے، فوٹو ایم ایم

دنیا بھر کے مختلف خطوں میں چاند کی رویت کے حساب سے رمضان 2025 کا آغاز ہو چکا ہے۔

رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے، جس میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں، عبادت کرتے ہیں اور روحانی طور پر خود کو مضبوط بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔

پاکستان میں یہ بابرکت مہینہ اتوار 2 مارچ سے شروع ہوگا۔ اس مہینے کے دوران مسلمان روزانہ سحری (صبح صادق سے پہلے کھانے) کے ساتھ اپنے روزے کا آغاز کرتے ہیں اور غروبِ آفتاب پر افطار کے ذریعے روزہ کھولتے ہیں۔

کراچی کیلئے نقشہ سحر و افطار

کراچی کیلئے رمضان 2025 کا کیلنڈر جس میں سحری اور افطار کے اوقات درج ہیں، آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

روزہ کن لوگوں پر فرض ہے؟

روزہ ہر عاقل، بالغ اور صحت مند مسلمان پر فرض ہے، تاہم بیمار، مسافر، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور ضعیف افراد کو رعایت دی گئی ہے، اور وہ بعد میں روزے رکھ سکتے ہیں یا فدیہ دے سکتے ہیں۔

اعتکاف اور شب قدر

رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنا اور شبِ قدر کی تلاش میں عبادت کرنا باعثِ برکت اور مغفرت کا ذریعہ ہے۔

روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ روحانی پاکیزگی، صبر اور اللہ کی رضا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

Related Posts