پاک بھارت کشیدگی کے باعث روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور پاک بھارت کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں۔
روسی سفارت خانے کے مطابق ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور بعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظر میں دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کےلیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے گریز کریں۔