پاکستان کی دشمنی میں بھارت انسانیت بھی بھول گیا، اسپتال میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت روک لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویر مرحوم پاکستانی نوجوان کی والدہ کی ہے، فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کی دشمنی میں بھارت انسانیت بھول گیا، انڈیا کے اسپتال میں انتقال کرنے والے پاکستانی بلوچ بچے کی میت پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار دیا۔

23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔

بچے کی میت کے ساتھ بھارت میں محصور مرحوم اریان شاہ کی والدہ نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Public News (@publicnewsdotcom)

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈیا میں زیر علاج وفات پاجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے ہیں، لواحقین کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ انڈیا سے آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کر رہی ہے، حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے، تمام تر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

Related Posts