پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے عالمی ادارے کیساتھ تاریخی معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاہدے سے ملک میں برقی ٹرانسپورٹیشن کو فروغ ملے گا، فوٹو ایم ایم

 پاکستان نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ملک میں برقی گاڑیوں (EVs)، خصوصاً برقی دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں (e-2/3Ws) کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

یہ معاہدہ وزارتِ صنعت و پیداوار نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے کیا، جس کا مقصد ایندھن پر انحصار کم کرنا اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنا ہے۔

اس اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت IFC تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB)، نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA)، اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) جیسے اہم اداروں کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کی ترقی کو مربوط انداز میں آگے بڑھانا ہے۔ دستخط کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، صنعتی ماہرین، ترقیاتی شراکت دار اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے حکومت کے گرین ٹرانسپورٹیشن کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا:
“ایک سازگار پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک مقامی سطح پر برقی دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی تیاری اور بڑے پیمانے پر ان کے اپنانے کی راہ ہموار کرے گا۔” انہوں نے اس ضمن میں “قومی سطح پر مربوط اقدام” کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ معاہدہ نہ صرف ماحولیاتی اہداف کے حصول کی جانب ایک مثبت قدم ہے بلکہ اس سے مقامی الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور پاکستان عالمی ماحولیاتی ذمہ داریوں سے ہم آہنگ ہو گا۔

Related Posts