عامر لیاقت کی آخری خواہش کیا تھی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کی آخری خواہش کیا تھی؟
عامر لیاقت کی آخری خواہش کیا تھی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مرضی کے مطابق ان کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا تھا۔

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی گرفتاری سے متعلق ویڈیو لیک کیس میں عدالت میں پیشی کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامرلیاقت کی جائیداد پر کوئی تنازع نہیں ہے اور ان کا گھر آج تک سیل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ مقدمہ اپنے خرچ پر لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ اقبال کے مطابق عامر کا پوسٹ مارٹم اُن وصیت کی وجہ سے روکا گیا جو انہوں نے اپنے دوست ثاقب کو کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں کبھی کچھ ہوا تو وہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہیں گے، عامر لیاقت کی میڈیکل رپورٹ میں زخم کے نشانات یا شواہد نہ ملنے کے بعد ان کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کے عمل کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

مزید برآں، عامر لیاقت کی جائیداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عامر کی سب سے بڑی جائیداد، ان کے بچے ان کے ساتھ ہیں۔

عامر لیاقت حسین جو کراچی کے ایک حلقے سے پی ٹی آئی کے ایم این اے بھی تھے، ان کے نوکر جاوید کے مطابق، عامر لیاقت حسین خداداد کالونی میں واقع اپنے گھر پر بے ہوش پائے گئے تھے۔انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، عمران خان

ذرائع کے مطابق مرحوم نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر رکھا تھا۔ نوکر نے صبح کئی بار دستک دی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے بدھ کی رات سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

Related Posts