خیبر ایجنسی میں خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر ایجنسی میں خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے
خیبر ایجنسی میں خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر ایجنسی میں جمعرات کو ہونے والے تازہ ترین دہشت گردانہ حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

مقامی پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس چوکی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس سے تھانے میں آگ لگ گئی۔

اس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے، اور زخمی اہلکار حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ دیگر عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے علاقے میں تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:صوابی میں 1 کروڑ 20 لاکھ کی ڈکیتی، سکیورٹی گارڈ قتل، ملزم 6 گھنٹوں میں گرفتار

واضح رہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ٹی ٹی پی اور عسکریت پسندوں کے دیگر منقسم گروپوں نے فورسز پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Related Posts