جیکولین نے عدالت میں سوکیش شیکھر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیکولین نے عدالت میں سوکیش شیکھر پر الزامات کی بوجھاڑ کردی
جیکولین نے عدالت میں سوکیش شیکھر پر الزامات کی بوجھاڑ کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار ہ جیکولین فرنانڈس عدالت میں اپنے بوائے فرینڈ سوکیش شیکھر کے خلاف پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین نے 200 کروڑ بھتے کے کیس میں دہلی کی عدالت میں بیان دیا کہ سوکیش چندر شیکھر نے ان کی زندگی کو تباہ کر دیا ہے اور وہ ان کی وجہ سے مشکل میں پھنس چکی ہیں۔

دہلی کورٹ میں بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین کی پیشی ہوئی،اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے باعث مشکل حالات کا سامنا کررہی ہیں۔

جیکولین کا کہنا تھا کہ سوکیش نے انہیں وزیر داخلہ سے ملوایا۔ ان کے ساتھ غلط بیانی کی اور فلمی کیرئیر کو تباہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پنکی ایرانی کے ذریعے انہیں سوکیش سے ملوایا گیا۔

عدالت میں اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ سوکیش کے نجی طیارے کو کیرالہ اور چنئی کے سفر کے لئے استعمال کیا کرتیں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ 8 اگست 2021 تک وہ اورسوکیش دن میں دو سے تین بار کالز اور ویڈیو کال پر بات کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتی تھیں سوکیش کا بیک گراونڈ کیا ہے اور وہ کن چیزوں میں ملوث ہے۔ ان سب باتوں اور سوکیش کے حوالے سے پنکی ایرانی نے مجھے نہیں بتایا میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی۔

مزید پڑھیں:راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

جیکیولین فرننڈنس نے عدالت میں دوران سماعت کہا کہ سوکیش نے اپنا تعارف سن ٹی وی کے مالک کے طور پر کروایا تھا،وہ کہتا تھا کہ وہ مداح ہے۔

Related Posts