کتنے فیصد مرد اپنی بیویوں کا مذاق اڑاتے ہیں؟ اداکارہ سنیتا مارشل نے تلخ حقیقت بیان کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے ازدواجی زندگی کے تلخ حقائق اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں بیشتر مرد دوستوں کی محفل میں اپنی اہلیہ کو نیچا دکھانا یا اس کا مذاق اڑانا معمول سمجھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ٹی وی مارننگ شو میں شرکت کے دوران اداکارہ نے یہ دعویٰ کیا کہ دیسی معاشروں میں تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں کی موجودگی میں اپنی بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں۔

بات کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے ایک عام مثال دی کہ اگر محفل میں بیوی اپنے شوہر کو کوئی مشورہ دے، تو کچھ مرد اسے فوراً سب کے سامنے جھڑک دیتے ہیں یا اس کی بات کو احمقانہ قرار دے دیتے ہیں۔ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر اختلافِ رائے ہو بھی، تو اس بات کو نجی طور پر یا بعد میں اچھے انداز میں بھی سمجھایا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق اس روش کی بنیادی وجہ مردوں کی وہ تربیت ہے جو انہیں بچپن سے یہ سکھاتی ہے کہ عورت یا بیوی ان کے مقابلے میں کمتر درجے پر فائز ہے۔ سنیتا مارشل کے یہ بیانات اس وقت سوشل میڈیا پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکے ہیں، جہاں صارفین اس موضوع پر اپنے اپنے تلخ تجربات اور خیالات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts