عمران خان کی طبیعت ناساز ہے؟ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا جہاں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے جن کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جبکہ فالو اَپ کے سلسلے میں ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طبی معائنے کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آپس میں ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت اور خیریت کے بارے میں دریافت کیا۔

Related Posts