کورونا وائرس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کادورہ انگلینڈ ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

West Indies tour of England delayed due to pandemic

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سینٹ جانز : برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باعث ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ملتوی کردیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دورہ جولائی اور ستمبر کے درمیان ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی طور پر کچھ کہناممکن نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ برطانیہ میں کرکٹ سرگرمیوں میں تعطل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہوائی سفر کی غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے تک دورہ ملتوی کردیا گیا ہے ،اس سلسلے میں ممکنہ طور پر جولائی اور ستمبر تک دورہ کے شیڈول کو دوبارہ طے کیا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ دونوں بورڈ رابطے میں ہیں  اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مناسب انتظام کرنے کے بعد ہی سیریز کی بحالی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ای سی بی سے باقاعدہ رابطے میں ہیں کہ ہم ٹیسٹ سیریز کو کب اور کیسے ترتیب دے سکتے ہیں۔

واضح طور پر جون میں کھیلنا اب ممکن نہیں ہے اور ہم ای سی بی اور دیگر انٹرنیشنل بورڈز کے ساتھ نئی تاریخیں طے کرنے کی کوششوں پر اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کی جانب سے لیاری کے1500مستحقین میں راشن تقسیم

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اسی صورت سیریز کھیلنے کے لئے انگلینڈ کا سفر کریں گے جب ہمارے کھلاڑیوں کو یقین دلایا جائے کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔

Related Posts