باکسر عامر خان کی جانب سے لیاری کے1500مستحقین میں راشن تقسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باکسر عامر خان بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سامنے آگئے، 50 لاکھ روپے امداد کردی
باکسر عامر خان بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سامنے آگئے، 50 لاکھ روپے امداد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستانی نزاد برطانوی باکسر کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاری کے 15 سو مستحقین کے لیے راشن کی فراہمی کردی گئی۔انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

باکسر عامر خان کی جانب سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا۔سابق عالمی چمپئن عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے اور مجھے لیاری سے محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں،مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے،پاکستان میں 12 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے ہیں،60 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مخیر حضرات اور مختلف این جی اوز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں راشن فراہم کیا جارہا ہے،جبکہ باکسر عامر خان کی جانب سے لیاری کے عوام کے لئے راشن فراہمی کو مقتدر حلقوں کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

Related Posts