دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balochistan CM Jam Kamal Khan tests positive for COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو کسی صورت ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان آفس سے جاری کردہ تعزیتی بیان کے مطابق انہوں نے کہا  کہ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج اور دکھ ہے۔ ہم عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کسی بھی طرح کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ 

جام کمال  نے کوئٹہ پولیس کوشہر کی حفاظتی حکمت عملی ازسر نو ترتیب دینے اور مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے آئی جی پولیس کو دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کسی حال میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر بے گناہ اور مظلوم شہریوں پر حملے کر رہے ہیں۔ معصوم شہریوں کی جان لینے والے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

وزیر اعلٰی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کوئٹہ کی شو مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

مزیدپڑھیئے: القاعدہ کا جانشین حمزہ بن لادن مر چکا ہے، امریکا کا دعویٰ

Related Posts