القاعدہ کا جانشین حمزہ بن لادن مر چکا ہے، امریکا کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hamza Bin Laden
Hamza Bin Laden

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس  افسران  نے دعویٰ کیا ہے کہ  جنگجوتنظیم  القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بعدان کا  جانشین حمزہ بن لادن  مر چکا ہے، تاہم یہ قتل کب اور کس جگہ ہوا، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  جہادی  شہزادہ کہلانے والے حمزہ بن لادن کے متعلق تین امریکی حکام نے کہا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 2017ء میں بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے ساتھ ساتھ    امریکا نے حمزہ بن لادن کو قتل کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا  بھی اعلان کیا تھا ۔

Related Posts