رضاکاروں نے گدھے کو سیلابی پانی سے ریسکیو کرکے لوگوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہیں، جن کی امداد اور پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے حکومتی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں اور پوری قوم اپنے اپنے وسائل اور بساط کے مطابق میدان میں ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح پاکستانی قوم میں باہمی تعاون اور ہمدردی کا جذبہ نمایاں ہے، جو قابل ستائش ہے۔

ملک بھر میں جہاں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی فضا پائی جا رہی ہے، وہاں متاثرین کی بحالی اور سیلابی ریلوں میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے مختلف دل چھولینے والے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر لوئر کوہستان کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ہنگامی امداد کے صوبائی محکمہ: ریسکیو 1122 کی ٹیم سیلاب میں پھنسے افراد کے ساتھ ایک بلی کو بھی بحفاظت ریسکیو کرتی دکھائی دے رہی ہے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی ہر طرف اس نیک عمل کی ستائش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریسکیو ٹیم نے سیلابی ریلے سے بلی کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

اب سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ سے ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے ہر دیکھنے والا شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ اس وقت سیلاب کے پانی میں مکمل ڈوب چکی ہے۔ 

وائرل ویڈیو میں مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام کی اسکاؤٹس فورس انصار الاسلام کے رضا کاروں کو ایک گدھا گاڑی کو بحفاظت سیلابی پانی سے نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رضا کار ایک بے زبان گدھے کو بھی ریسکیو کرتے ہیں اور اسے گدھا گاڑی میں بٹھا کر بحفاظت خشک مقام پر پہنچا دیتے ہیں۔

بلا شبہ یہ ایک بے زبان جانور اور وہ بھی ایسا جانور جو ہمہ وقت انسانوں کی خدمت میں جتا رہتا ہے، کو مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیو کرنا بہت بڑی نیکی اور ہم انسانوں کی طرف سے اس خدمت گار جانور کی خدمتوں کا ایک معمولی صلہ ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر شخص انصار الاسلام کے رضاکاروں کو دعا دینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ 

Related Posts