ملک بھر میں سبزیوں کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ، ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دُور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inflation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، خاص طور پر سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سبزی ٹماٹر عوام کی استطاعت اور پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں ٹماٹر 270 سے 300 روپےفی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، اسی طرح آلو کی قیمت 120 سے 150 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

شہر قائد میں ٹماٹر کی قیمت 260سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیاز 80 روپے اور آلو 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، اسی طرح ادرک اور لہسن کی قیمت  200 سے 400 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔ کوئٹہ میں بھی لہسن اور ادرک 400 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 160 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشان ہیں۔ اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ سبزی فروشوں کی من مانیاں ختم ہوسکیں اور مہنگائی کا جن قابو کیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مہنگائی کا جن قابومیں نہ آسکا،نومبرکے پہلے ہفتے میں غریبوں کیلئے مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے تجاوز کر گئی، ۔مہنگائی نے غریب اورمتوسط طبقے کاجینا دوبھر کردیا۔

،ادارہ شماریات کے مطابق نومبرکے پہلے ہفتے کے دوران ٹماٹر ،آلو،پیاز،لہسن،گھی،انڈوں،دالوں اورمٹن سمیت 20 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 22فیصد تک اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی51 بنیادی اشیا میں سے43اشیا کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں289 فیصدتک اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کا جن قابومیں نہ آسکا،مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے تجاوز کر گئی

Related Posts