شرمیلا فاروقی کے والد،سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل عثمان فاروقی انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرمیلا فاروقی کے والد،سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل عثمان فاروقی انتقال کرگئے
شرمیلا فاروقی کے والد،سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل عثمان فاروقی انتقال کرگئے

کراچی: معروف سیاسی و سماجی رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد اور سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز محمد عثمان فاروقی انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی۔ پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنے والد کے انتقال پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال، وزیراعظم سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے

رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی اور اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے والد کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ آپ کا دل میرے دل کے ساتھ دھڑکے گا۔ ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

https://twitter.com/sharmilafaruqi/status/1447727087431913474

سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز محمد عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد رحمانیہ مسجد، طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی جس میں ملک کی مشہورومعروف شخصیات اور سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ان کی عمر 73 سال تھی۔ 

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے  پرویز ملک کو لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم سیاسی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ پرویز ملک طویل عرصے سے بیمار تھے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے

Related Posts