پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ اور منگیتر حمزہ امین کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ منگنی کا اعلان اشنا شاہ نے گزشتہ برس ستمبر کے دوران کیا۔
گزشتہ شب اداکارہ اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جن میں اداکارہ نے گولڈن رنگ کی فراک جبکہ متوقع شریکِ حیات حمزہ امین نے سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔
فوٹو شوٹ، حمیرا چوہدری کی پانی میں تیرتے ہوئے ویڈیو وائرل
اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی تقریبات میں قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہیں۔ معروف اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ حمزہ امین گالفر اور آسٹرین نژاد پاکستانی شہری ہیں جن کے والد پشتون ہیں۔
پہلی بار اشنا شاہ کی ملاقات اپنے منگیتر سے کراچی میں گزشتہ برس ہی ہوئی۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حمزہ امین سماجی کارکن کے طور پر بھی معاشرے کی خدمت کرتے رہے ہیں۔
ماضی میں اداکارہ اشنا شاہ نے ڈرامہ انڈسٹری میں میرے خوابوں کا دیا نامی ڈرامے سے 2013 میں قدم رکھا اور بعد ازاں مختلف ٹی وی سیریلز میں کام کیا جن میں حبس، پری زاد، روبرو عشق تھا، چیخ اور آخر کب تک شامل ہیں۔