یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے جب کہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی، سی پیک کی رفتار بھی متاثر

نوٹیفیکیشن کے مطابق 950 گرام چائےکی قیمت 910 روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھ کر 197 روپے اور شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں آضافے کے بعد مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے، بچوں کے 650 گرام خشک دودھ کےڈبے کی قیمت میں 120 روپے اور دیسی گھی کی ایک کلوکی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔

Related Posts