اقوامِ متحدہ مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔عبدالحمید لون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔عبدالحمید لون
اقوامِ متحدہ مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔عبدالحمید لون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت رہنما عبدالحمید لون نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ 

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیرِ اعظم کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رُکوانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو آر ایس ایس اور سنگ پریوار کے چنگل سے چھڑانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ کشمیر میں بھارت غیر رہائشی باشندوں کو ڈومیسائل دینے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی تربیت بھی دے رہا ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارت مظلوم کشمیریوں کے قتلِ عام کی مکمل منصوبہ بندی کرچکا ہے۔ اب یہ اقوامِ متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سلامتی کونسل قراردادوں کے عین مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، وزیرِ اعظم

Related Posts