ترکش اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکش اداکارہ اسراء بلجیک نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں
ترکش اداکارہ اسراء بلجیک نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، ان کے مداحوں کی جانب سے تصویروں کو کافی پسند کیا گیا۔

ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں،جس میں ترک اداکارہ سفید رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں اور اْس کے ساتھ ہی اْنہوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CC1Fgv6jUay/?utm_source=ig_embed

ترک اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر وہ ہیں جو اْنہوں نے حال ہی میں ایک پاکستانی میگزین کے لیے لی تھیں۔تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کوئی کیپشن تو نہیں لکھا لیکن تْرک اداکارہ کی نئی تصاویر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کی گئیں۔

انہوں نے اپنی نئی تصاویر صرف 12 گھنٹے پہلے ہی پوسٹ کی ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں اْن کی تصاویر پر لاکھوں لائکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

Related Posts